بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قطروں کی بیماری کی وجہ سے تراویح گھر میں پڑھنا


سوال

مجھے پیشاب کے قطروں کی بیماری ہے اور ہر وقت شک ہوتا ہے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے۔ کیا میں تراویح کی نماز اکیلے گھر میں پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

سورت مسؤلہ میں سائل کواگر باربارپیشاب کے قطرے آتے ہیں اور بار باربیت الخلاءکا تقاضہ ہوتا تو  اس عذر کی وجہ سےآپ  تراویح گھر میں ادا کرسکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(فلا تجب على مريض....أو مدافعة أحد الأخبثين."

(کتاب الصلاۃ، ‌‌باب الإمامة، ج:1، ص: 555، 556، ط: سعید)

فتاوی عالمگیری  میں ہے :

"وتسقط الجماعة بالأعذار حتى لا تجب على المريض ..... وكذا إذا كان يدافع الأخبثين أو أحدهما."

(کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الأول في الجماعة، ج:1، ص:83، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں