بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قصص الانبیاء پرچند معتبرکتابیں


سوال

قصص الانبیاء  کے سلسلے میں کونسی کتاب معتبر ہے؟ کیا ہم علامہ عبد الوہاب النجار المصریؒ  کی لکھی ہوئی   کتاب" قصص الانبیاء" پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

قصص الانبیاء کے سلسلے میں  درجِ ذیل کتابیں معتبر ہیں ان سے استفادہ کیا جاسکتاہے:

1۔مفسرِ قرآن علامہ ابنِ کثیر رحمہ اللہ تعالیٰ کی "قصص الانبیاء"۔

2۔حضرت مولانا سید ابوالحسن علی  ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب " قصص الانبیاء علیہم السلام" ، اس کا اردو زبان میں بھی ترجمہ ہوچکاہے۔

3۔  حضرت مولانا  حفظ الرحمٰن سیوہاری رحمہ اللہ تعالیٰ  کی  تصنیف  " قصص القرآن" ۔

جہاں تک بات ہے علامہ عبد الوہاب النجار المصریؒ  کی لکھی ہوئی   کتاب" قصص الانبیاء" کی ، تو اس سے  بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔

البتہ  مذکورہ بالا کسی بھی کتاب میں  کوئی  بات قابلِ اشکال  ہو  تو   سوال بھیج کر دار الافتاء سے  راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔ نیز یہ بھی ملحوظ رہے کہ "قصص الانبیاء " کے موضوع پر لکھی گئی بعض کتابوں میں یہ علمی بحث بھی چھیڑی گئی ہے کہ حضرت مریم رضی اللہ عنہا نبی تھیں یا نہیں؟ اس بارے میں واضح رہے کہ  جمہور اہلِ علم کی تحقیق اور اتفاق اس بات پر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی بھی عورت کو نبی نہیں بنایا ہے، لہٰذا جن حضرات کو بعض نصوص سے شبہ ہوا ہے، اس قول کا اعتبار نہیں ہے۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100909

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں