ایک شخص نے قسم کھائی لیکن لفظ طلاق کا استعمال کیا،اس شخص کی بیوی بھی ہےلیکن نیت طلاق کی نہیں تھی ۔مثلا ایک شخص کو کہا کہ آپ میرے موٹر سائیکل پر سوار نہیں ہو سکتے اگر سوار ہو گئے تو موٹر سائیکل مجھ پر طلاق ہے تووہ شخص ایک دن بعد اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گیا ۔ اب اس کا کیا حکم ہوگا؟
طلا ق کا محل بیوی ہے،موٹر سائیکل نہیں ہے اس لیے موٹرسائیکل پر سوار ہونے سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100436
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن