بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کے لیے الفاظِ قسم ضروری ہیں


سوال

 میرا اپنے بھائی کے ساتھ شراکت داری میں ایک کاروبار ہے میں نے 6 ماہ قبل اپنے کاروبار کے شروع میں یہ الفاظ زبان سے ادا کیے  تھے اور دل میں نیت بھی کی تھی کہ میں ہر مہینے اپنے حصے کے نفع میں سے دس فیصد اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کروں گا اور میں نے الحمدللہ خرچ بھی کیا۔ اب میں یہ حصہ کم کر کے 5 فیصد کرنا چاہتا ہوں تو اس کی لئے کیا حکم و طریقہ ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جملہ  ”میں ہر مہینے اپنے حصے کے نفع میں سے دس فیصد اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کروں گا“  میں الفاظِ قسم یا الفاظِ نذر نہیں، لہذا دس فیصد صدقہ کرنا بھی لازم نہیں،  اس  لیے پانچ فیصد خرچ کرنے میں بھی کوئی گناہ نہیں۔

الدر المختار میں ہے:

"وركنها اللفظ المستعمل فيها."

(کتاب الایمان،704/3، ط:  سعید)

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"و ركنها اللفظ المستعمل فيها و شرطها العقل و البلوغ."

(البحر الرائق شرح كنز الدقائق، کتاب الایمان،300/4، دارالکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں