بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کھا کر دعا مانگنا اور قسم کے الفاظ


سوال

کیا اللہ کو اس کے ناموں میں کسی بھی نام   کی قسم دے کر دعا مانگی جا سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اللہ تعالیٰ کےناموں  میں سے کسی بھی نام سے قسم کھا سکتے ہیں، البتہ دعا مانگنے کے لیے اللہ کی قسم دینا ضروری نہیں۔

نیز قسم کا مقصد آئندہ کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے پر پختہ کرنے کے لیے ہوتا ہے، اس لیے دعا میں قسم نہ کھائی جائے، اس کے بجائے اللہ تعالی کے اسماء الحسنی، صفات اور حمد و ثناء وغیرہ کو کثرت کے ساتھ ذکر کے دعا کرنا بہتر ہے۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"(اليمين) لغة القوة. وشرعا (عبارة عن عقد قوي به عزم الحالف على الفعل أو الترك)."

(کتاب الأیمان: ج:3، ص:703، ط: سعید)

وفیه أیضاً:

"(والقسم بالله تعالى) ولو برفع الهاء أو نصبها أو حذفها كما يستعمله الأتراك، وكذا واسم الله كحلف النصارى وكذا باسم الله لأفعل كذا عند محمد ورجحه في البحر، بخلاف بله بكسر اللام إلا إذا كسر الهاء وقصد اليمين (وباسم من أسمائه) ولو مشتركا تعورف الحلف به أو لا على المذهب (كالرحمن والرحيم) والحليم والعليم ومالك يوم الدين والطالب الغالب (والحق) معرفا لا منكرا كما سيجيء. وفي المجتبى: لو نوى بغير الله غير اليمين دين (أو بصفة) يحلف بها عرفا (من صفاته تعالى) صفة ذات لا يوصف بضدها (كعزة الله وجلاله وكبريائه) وملكوته وجبروته (وعظمته وقدرته) أو صفة فعل يوصف بها وبضدها كالغضب والرضا، فإن الأيمان مبنية على العرف، فما تعورف الحلف به فيمين وما لا فلا.

(کتاب الأیمان: ج:3، ص: 704، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403101864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں