بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کے کفارے میں نقد دینے کی صورت


سوال

قسم کا کفارہ نقد کے صورت میں کیا ہے؟

جواب

قسم کا کفارہ   نقد   میں دینے کی صورت  یہ ہے کہ    دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۃ الفطر کی مقدار  گندم یا اس کی قیمت دے  دے( یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی رقم ) اور  اگر "جو" کے حساب سے دینا چاہے  تو اس کا دو گنا  (تقریباً ساڑھے تین کلو جو یا اس کی قیمت )  دے۔ اس سال (2021ء - 1442ھ) کراچی اور اس کے مضافات میں گندم کے اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار 140 روپے تھی، اس حساب سے قسم کا کفارہ 1400 روپے ہوگا۔ احتیاطًا 1500 روپے دے دیا جائے۔ اور سائل کا تعلق کراچی کے علاوہ کسی شہر سے ہے تو مقامی بازار میں گندم یا اس کے آٹے کی قیمت معلوم کرلی جائے، اور اس کے حساب سے مجموعی قیمت کا تعین کرلیا جائے۔

﴿ لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمانِكُمْ وَلكِنْ يُؤاخِذُكُمْ بِما عَقَّدْتُمُ الْأَيْمانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة: 89)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201386

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں