بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرضہ کی ادائیگی کی کوشش کرتے ہوئے ادائیگی سے پہلے فوت ہوجانے کا حکم


سوال

میرے اوپر لوگوں کا قرض ہے،  میں اپنی طرف سے قرض ادا کرنے  کی کوشش کر رہا ہوں ، اگر اس دوران میں مر گیا تو کیا میں گناہ گار ہوں گا یا نہیں ؟

جواب

اگر آپ کے اوپر لوگوں کا قرضہ ہے اور فی الحال ادا کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے تو آپ حتی الامکان اپنے ضروری اخراجات کو کم کرکے اور غیر ضروری اخراجات کو بالکل ختم کر کے تھوڑا تھوڑا کر کے لوگوں کا قرضہ ادا کرنے کی کوشش کرتے رہیں، اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے رہیں کہ قرضہ کی ادائیگی کی کوئی صورت پیدا ہوجائے، قرض خواہوں سے بھی درخواست کریں کہ میں حتی الامکان آپ کا قرضہ ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ، لیکن اگر میں ادائیگی سے پہلے مرجاؤں تو مجھے معاف کردیجیے گا، اگر اس طرح قرضہ کی ادائیگی کی کوشش کرتے کرتے مکمل ادائیگی سے پہلے آپ کا انتقال ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے کہ آپ سے اس کا مؤاخذہ نہیں ہوگا، لیکن اگر جان بوجھ کر آپ نے قرضہ کی ادائیگی میں سستی یا غفلت سے کام لیا تو  یہ سخت گناہ  ہے جس پر  پکڑ اور عذاب کی وعید ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200817

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں