بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرضہ ختم ہونے کی دعا


سوال

میری امی پر بہت قرضہ ہے، وہ چاہتی ہیں ختم ہو جائے، لیکن ختم نہیں ہوتا اور قرضہ ہوتا رہتا ہے، کوئی دعا بتائیں جو قرضہ ختم ہوجائے!

جواب

فرض نمازوں کے بعد نیز ویسے بھی "اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ"  دعا کثرت سے پڑھنے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ کی مدد سے جتنا بھی قرضہ ہو ختم ہوجائےگا۔ 

حدیث شریف میں ہے:

"حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک مکاتب غلام آیا جو بدل کتابت کے ادا کرنے سے عاجز ہونے پر حضرت علی رضی اللہ سے مدد کا طالب تھا، آپ نے فرمایا: ایسے کلمات نہ سکھادوں جو نبی کریم ﷺ نے ہمیں سکھائے، اگر جبل صبیر (یمن کی ایک پہاڑی کا نام ہے) کے برابر بھی قرض ہو تو اللہ تعالیٰ ادا کرادیں، وہ کلمات یہ ہیں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ"

ترجمہ:"اے اللہ! کافی فرمادیں میرے لیے حلال، حرام کے مقابلہ میں، اور اپنے فضل سے اپنے غیر سے  مجھے غنی بنادیجیے۔"

(جامع الترمذی، ابواب الدعوات، باب دعاء الوتر، ج:2، ص:196، ط: قدیمی کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں