بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض سے چھٹکارے اور مالی مشکلات کے خاتمے کا وظیفہ


سوال

قرضوں اور مالی مشکلات کے حل کرنے کے لیے کوئی عمل بتادیں۔

جواب

قرض  سے خلاصی کے لیے  ہر نماز کے بعد اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اللَّهُمَّ اكْفِنِي بحَلالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

جبکہ تنگی سے چھٹکارے، اور فراخی کے لیے درج ذیل دعا پڑھ نے کا اہتمام  کریں:

" تَوَكَّلْتُ عَلَي الْحَيِّ الَّذِيْ لاَ يَمُوْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ  وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا."

سنن الترمذيمیں ہے:

"حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن قال: أخبرنا يحيى بن حسان قال: حدثنا أبو معاوية، عن عبد الرحمن بن إسحاق، عن سيار، عن أبي وائل، عن علي، أن مكاتبا جاءه فقال: إني قد عجزت عن مكاتبتي فأعني، قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل صير دينًا أداه الله عنك، قال: " قل: اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك ": هذا حديث حسن غريب."

(أبواب الدعوات، باب، ٥ / ٥٦٠، رقم الحديث: ٣٥٦٣، ط:شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر)

الفردوس بمأثور الخطاب للديلمي میں ہے:

"٨٣٩٥ - أبو هريرة:إذا أصابك سقم أو فقر فقل: "توكلت على الحي الذي لا يموت الحمد لله لذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا."

( باب الياء، ٥ / ٣٤٩، ط: دار الكتب العلمية بيروت )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102389

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں