بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض پر نفع لینا سود ہے


سوال

اگر کوئی دلال (یعنی کوٹھی والا) زمین دار کو اس شرط پر قرض دیتا ہے کہ جب آپ کی زمین کے پھل پک جائیں تو آپ نے یہ پھل کسی دوسرے دلال کو نہیں دینے، بلکہ مجھے دینے ہیں اور میں ہی ان پھلوں کو فرخت کروں گا اور اپنے پیسے وصول کروں گا، باقی جو پیسے بچیں گے، وہ آپ کو دوں گا۔کیا اس شرط پر زمین دار کے لیے دلال سے قرضہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ 

دوسری بات یہ ہے کہ دلال جو اس شرط پر قرض دے رہا ہے، یہ صرف دلال کے حق میں ناجائز ہے، یا لینے والے کے حق میں بھی ناجائز ہے؟ بعض علماء کہتے ہیں کہ دلال کا زمین دار کو اس شرط پر قرض دینا شرط فاسد کی وجہ سے نا جائز ہے، البتہ قرض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بلکہ زمین دار کے لیے قرض لینا درست ہے۔ اگر اس شرط کے ساتھ  زمین دار نے دلال سے قرض وصول کیا تو اس زمین دار کے لیے یہ قرض کی رقم حلال ہے یا نہیں؟اس قرض کا کھانا زمین دار کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

2۔اگر دلال زمین دار سے یہ کہے کہ میں آپ کو شرط بالا کے بغیر قرض دیتا ہوں، پھر آپ کی مرضی ہے کہ پھل میرے کوٹھی کو بیچ دیں، یا کسی دوسرے کو، میرا آپ سے کوئی شکوہ نہیں ہوگا۔ کیا زمین دار کے لیے اس طرح قرض لینا جائز ہے؟ 

جواب

1۔ صورتِ مسئولہ میں دلال کے لیے زمین دار کو  مذکورہ بالا شرط کے ساتھ قرض دیناجائز نہیں ہے،  البتہ    زمین دار کے لیے اس قرض کا استعمال جائز  ہوگا  اور مذکورہ بالا  شرط لغو ہو گی۔

2۔ اس طرح زمین دار کا دلال سے قرض لینا جائز ہے۔

الدر المختار  میں ہے:

"وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه۔

وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام۔"

(باب المرابحۃ و التولیۃ، فصل فی القرض: 5 / 166، ط: سعید)

الأشباه والنظائر میں ہے:

"ما ‌حرم ‌أخذه حرم إعطاؤه کالربا ومهر البغي وحلوان الكاهن والرشوة وأجرة النائحة والزامر۔"

(‌‌القاعدة الرابعة عشرة: 132، ط:دار الكتب العلمية)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں