بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کوئی بینک قرض پر اضافہ نہ لے تو اس سے قرض لے سکتے ہیں؟


سوال

خوش حالی بینک پاکستان ملازم کی ضمانت پر ستر ہزار روپے قرض دے رہا ہے، قرض کی واپسی بھی آسان قسطوں پر ستر ہزار ہی ہوگی، کیا یہ قرض لینا درست ہے؟

جواب

اگر واقعۃ ً ایسا ہی ہے کہ مذکورہ بینک قرض دے کر اس پر اضافی رقم واپس کرنے کی شرط عائد نہیں کرتا، بلکہ لی گئی رقم ہی واپس کرنے کا پابند کرتا ہے تو اس سے قرض لینا جائز ہوگا۔

المبسوط للسرخسي میں ہے:

"فإن ‌الديون ‌تقضى ‌بأمثالها لا بأعيانها." (30/ 150، ط: دارالمعرفة بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں