بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض لینے کے بعد ایڈمنسٹریٹر فیس دینا


سوال

بینک سے لون لینا ہے 5000 پاؤنڈ بینک لون، 6  مہینہ میں واپس دیناہے، کوئی سود / ایکسٹرا  پیسے نہیں دینے ،جتنے لینے ہیں  اتنے   ہی  واپس کرنے ہیں اور   شروع  میں  وہ   100 پاؤنڈ  ایڈمنسٹریٹر  فیس لیتے  ہیں، کیا  یہ  جائز  ہے؟

جواب

بینک سے قرض لے کر لی گئی رقم کی ادائیگی کے علاوہ ایڈمنٹسٹریٹر فیس کے نام سے شروع میں یا کسی بھی وقت مزید رقم کے لین دین کی شرط لگانا شرعًا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ قرض کے لین دین میں کسی بھی نام سے قرض  کی  واپسی  کے  ساتھ  اضافی رقم کا لین دین سود  کے حکم میں ہے، جس کا لینا اور دینا شرعًا ناجائز اور حرام ہے، قرآنِ  کریم اوراحادیثِ  مبارکہ  میں سودی  معاملات کرنے والوں کے لیےسخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے اس معاملے سے احتراز لازم اور  ضروری  ہے۔

صحیح مسلم  میں ہے:

"عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله ﷺ آکل الربا، و موکله، و کاتبه، و شاهدیه و قال: هم سواء."

(النسخة الهندية۲۷/۲)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: کل قرض جر نفعاً فهو حرام) أی اذا کان مشروطاً."

(ج:۵،ص:۱۶۶،ط:سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں