بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض ادا کرنے کی کوشش کے دوران موت آجائے تو آخرت میں کیا ہوگا؟


سوال

مجھ پر بہت سے لوگوں کا قرض ہے، میں یہ قرض ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اگر اس دوران میں مر گیا تو کیا مجھے آخرت میں سزا ملے گی یا نہیں؟ حالاں کہ میں قرض ادا کرنے کی دن رات کوشش کر رہا ہوں۔

جواب

واضح ہو کہ قرض کا تعلق حقوق العباد سے ہے اور حقوق العباد   ادا کیے بغیر موت ہوجائے اور صاحبِ حق بھی اپنا حق معاف نہ کرے تو اس کا حساب قیامت کے دن ہوگا۔ چنانچہ احادیث میں ہے کہ شہید (جس کے بہت سے فضائل ہیں) کے لیے بھی قرض معاف نہیں ہے (اس لیے کہ قرض کا تعلق حقوق العباد سے ہے):

"عن أبي قتادة، أنه سمعه، يحدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، أنه قام فيهم فذكر لهم أن الجهاد في سبيل الله، والإيمان بالله أفضل الأعمال، فقام رجل، فقال: يا رسول الله، أرأيت إن قتلت في سبيل الله، تكفر عني خطاياي؟ فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نعم، إن قتلت في سبيل الله، وأنت صابر محتسب، مقبل غير مدبر»، ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كيف قلت؟» قال: أرأيت إن قتلت في سبيل الله أتكفر عني خطاياي؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نعم، وأنت صابر محتسب، مقبل غير مدبر، إلا الدين، فإن جبريل عليه السلام قال لي ذلك»"

 (كتاب الإمارة،  باب من قتل في سبيل الله كفرت خطاياه إلا الدين، ج3، ص1501، دار إحياء التراث العربي)

ترجمہ:’’ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ  کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتائیے کہ  اگر میں اللہ کی راہ میں مارا جاؤں اس حال میں کہ میں صبر کرنے والا اور ثواب کا خواہش مند ہوں  اور اس طرح جہاد کروں کہ میدان جنگ میں دشمن کو پیٹھ نہ دکھاؤں بلکہ ان کے سامنے سینہ سپر رہوں (یہاں تک کہ میں لڑتے لڑتے مارا جاؤں) تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کر دے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ ہاں ! پھر جب وہ شخص اپنے سوال کا جواب پا کر واپس ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آواز دی اور فرمایا کہ ہاں اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ یقینًا معاف کر دے گا مگر قرض کو معاف نہیں کرے گا، مجھ سے جبرائیل نے یہی کہا ہے ۔ـ‘‘

لہذا صورت مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہی تمام قرضے ادا کرے اور ایک وصیت تحریر کرے کہ زندگی میں قرضے ادا نہ کر سکا تو موت کے بعد ترکہ موجود ہونے کی صورت میں اس کا قرض ادا کیا جائے۔ تاہم مقدور بھر کوشش کے باوجود اگر کچھ قرض رہ جائے تو اللہ کی شان سے بعید نہیں کہ اپنے غیبی  خزانوں سے صاحبِ حق کو راضی کردیں!

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

"قال الطيبي رحمه الله: فإن قلت: قد سبق أن حقوق الله مبناها على المساهلة وليس كذلك حقوق الآدميين في قوله: " «يغفر للشهيد كل ذنب إلا الدين» ، وهاهنا جعله دون الكبائر فما وجه التوفيق؟ قلت: قد وجهناه أنه على سبيل المبالغة تحذيرا وتوقيا عن الدين وهذا مجرى على ظاهره اهـ وجملة وعليه دين حال وقوله: (" لا يدع له قضاء ") صفة لدين أي لا يترك لذلك الدين مالا يقضى به، وفيه التحذير عن كثرة التدين والتقصير في أدائه، قال المظهر: " فعل الكبائر عصيان الله - تعالى - وأخذ الدين ليس بعصيان بل الاقتراض والتزام الدين جائز، وإنما شدد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - على من مات وعليه دين ولم يترك ما يقضي دينه كيلا تضيع حقوق الناس. قال الطيبي: " يريد أن نفس الدين ليس بمنهي عنه بل هو مندوب إليه، كما ورد في بعض الأحاديث، وإنما هو بسبب عارض من تضييع حقوق الناس بخلاف الكبائر فإنها منهية لذاتها."

(كتاب البيوع، باب الإفلاس والإنظار، ج5، ص1962، دار الفكر)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

" (محتسب، مقبل غير مدبر، إلا الدين) : استثناء منقطع، ويحوز أن يكون متصلا ; أي الدين الذي لا ينوي أداءه."

(كتاب الجهاد، ج5، ص1962، دار الفكر)

فتاوی شامی میں ہے:

"مطلب في تكفير الشهادة مظالم العباد ثم ذكر أحاديث في أن الشهيد تكفر خطاياه إلا الدين وقال إذا كان محتسبا صابرا مقبلا قال: وفيه بيان شدة الأمر في مظالم العباد، وقيل كان هذا في الابتداء حين نهى - صلى الله عليه وسلم - عن الاستدانة لقلة ذات يدهم وعجزهم عن قضائه، ولهذا كان لا يصلي على مديون لم يخلف مالا ثم نسخ ذلك بقوله - عليه الصلاة والسلام - «من ترك مالا فلورثته ومن ترك كلا أو عيالا فهو علي» وورد نظيره في الحج «أنه - صلى الله عليه وسلم - دعا لأمته بعرفات، فاستجيب له إلا المظالم ثم دعا بالمشعر الحرام فاستجيب له حتى المظالم فنزل جبريل - عليه السلام - يخبره أنه تعالى يقضي عن بعضهم حق البعض» فلا يبعد مثل ذلك في حق الشهيد المديون."

(كتاب الجهاد، ج4، ص120، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506100955

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں