بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قارن کے لیے نفلی عمرے کا حکم


سوال

ایک شخص نے حج قران کی نیت سے احرام باندھا، اس نے عمرہ کا طواف اور سعی کر لیا ،اب وہ حج سے قبل مزید عمرہ کر سکتا ہے ؟اگر کر سکتا ہے تو حلق کیسے کرےگا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قارن(ایک ہی احرام میں حج اور عمرہ کی نیت کرنے والے) کے لیے واجب عمرہ ادا کرنے کے بعد اسی احرام میں حلق کے بغیر حج کے افعال ادا کرنا لازم ہے،  احرام  کھول کر دوسرا عمرہ کرنا درست نہیں، غرض کہ قارن ایک عمرہ کرنے کے بعد حج سے پہلے مزید عمرہ نہیں کر سکتا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"القارن هو أن يجمع بين إحرامي الحج والعمرة من الميقات أو قبله في أشهر الحج أو قبلها هكذا في معراج الدراية، سواء أحرم بهما معا أو أحرم بالحجة وأضاف إليها العمرة أو أحرم بالعمرة ثم أضاف إليها الحجة إلا أنه إذا أحرم بالحجة وأضاف إليها العمرة فقد أساء فيما صنع كذا في المحيط.

اذا أراد الرجل القران يتأهب للإحرام كما يتأهب المفرد ... ويأتي القارن بأفعال العمرة ثم يأتي بأفعال الحج كذا في محيط السرخسی".

(کتاب المناسک،الباب السابع فی القران والتمتع،ج:1،ص:237،دارالفکر)

فتاوی شامی میں ہے :

"(وطاف للعمرة) أولا وجوبا، حتى لو نواه للحج لا يقع إلا لها (سبعة أشواط، يرمل في الثلاثة الأول،  ويسعى بلا حلق) فلو حلق لا يحل من عمرته ولزمه دمان (ثم يحج كما مر) (قوله بلا حلق) لأنه وإن أتى بأفعال العمرة بكمالها إلا أنه ممنوع من التحلل عنها لكونه محرما بالحج، فيتوقف تحلله على فراغه من أفعاله أيضا شرح اللباب (قوله ولزمه دمان) لجنايته على إحرامين بحر وهو الظاهر، خلافا لما في الهداية من أنه جناية على إحرام الحج كما أوضحه في النهر".

(کتاب الحج، باب القران، ج:2، ص:532، ط:ایچ ایم سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں