اگر کسی پر قربانی واجب نہیں ہے اوروہ قربانی کا جانور خرید لے لیکن بعد میں وہ قربانی کاجانور ہلاک ہو جائے تو کیا اُس پر قربانی واجب ہو جائے گی؟
صورتِ مسئولہ میں جس پر قربانی واجب نہیں تھی اور اس نے قربانی کے لیے جانور خریدا اور وہ ہلاک ہوگیا تو اس پر دوبارہ قربانی کے لیےجانور خریدنا یا قربانی کے جانور میں حصہ ملانا لازم نہیں ہے۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ولو اشترى شاة للأضحية وهو معسر أو كان موسرا فانتقص نصابه بشراء الشاة ثم ضلت فلا شيء عليه ولا يجب عليه شيء آخر؛ أما الموسر فلفوات شرط الوجوب وقت الوجوب وأما المعسر فلهلاك محل إقامة الواجب فلا يلزمه شيء آخر."
(كتاب التضحية، فصل في أنواع كيفية الوجوب، ج:5، ص:66، ط:مطبعة الجمالية بمصر)
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله فعلى الغني غيرها لا الفقير) أي ولو كانت الميتة منذورة بعينها لما في البدائع أن المنذورة لو هلكت أو ضاعت تسقط التضحية بسبب النذر، غير أنه إن كان موسرا تلزمه أخرى بإيجاب الشرع ابتداء لا بالنذر ولو معسرا لا شيء عليه أصلا."
(كتاب الأضحية، ج:6، ص:326، ط:ایچ ایم سعید کمپنی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100409
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن