بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیلولہ کے وقت کے معمولات


سوال

جس طرح رات میں سونے کے معمولات ہیں لہذا قیلولہ کےوقت بھی پڑھنا ہے؟

جواب

قیلولہ دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر لیٹنے کا نام ہے، اس مسنون عمل کے لیے سونا ضروری نہیں ہے صرف لیٹنا ہی کافی ہے، تاہم اگر اس قیلولہ کے وقت بھی رات والے معمولات کر کے لیٹنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے اس میں حرج نہیں ہے۔

حضرت  ڈاکٹر محمد عبد الحی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

 ’’اگر فرصت میسر ہو تو اتباعِ سنت کی نیت سے دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر لیٹ جائے، اس کو ’’قیلولہ‘‘  کہتے ہیں، اس مسنون عمل کے لیے سونا ضروری نہیں، صرف لیٹ جانا ہی کافی ہے‘‘۔

(اسوہ رسول اکرم ص: 361 ط: مکتبہ عمر فاروق)

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں