بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیلولہ کا مستحب وقت؟


سوال

کھانے کے فوراً بعد  قیلولہ کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  ’’قیلولہ ‘‘ کے معنی ہیں: دوپہر کے کھانے سے فارغ ہونے کے بعد لیٹنا، خواہ نیند آئے یا نہ آئے،لہذادوپہر  کھانے کے فوراً بعد یاکچھ توقف کرکےسو  نے سے قیلولہ کی سنیت ادا ہوجاتی ہے۔

الفقہ الاسلامی و ادلتہ میں ہے:

"‌القيلولة : أي الاستراحة و سط النهار، وإن لم يكن مع ذلك نوم، شتاء أو صيفاً."

(القسم الأول :العبادات ،ج: 1، ص: 471، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں