بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

َقلیل پانی میں مچھلی کے مرنے سے پانی نجس ہو گا یا نہیں؟


سوال

قلیل پانی میں اگر مچھلی مر جائے تو کیا پانی ناپاک ہو جائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مچھلی کا خون پاک ہے، لہٰذا قلیل پانی میں مچھلی مرجائے تو پانی ناپاک نہیں ہوتا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وموت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير والعقارب ونحوها.وموت ما يعيش في الماء فيه لا يفسده كالسمك والضفدع والسرطان وفي غير الماء قيل غير السمك يفسده وقيل لا وهو الأصح والضفدع البحري والبري سواء. كذا في الهداية قال أبو القاسم الصفار وبه نأخذ"۔

(الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب الثالث في المياه، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ، ج:1، ص:24، ط:دار الفكر بيروت)

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100748

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں