بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اولی اور قعدہ اخیرہ میں التحیات مکرر پڑھنا


سوال

کیا قعدہ اولی یا قعدہ آخری میں التحیات اور درود شریف دہرا سکتے ہیں؟ کیا دو دفعہ پڑھ سکتے ہیں ؟دونوں صورتوں میں یعنی امام کے پیچھے یا انفرادی ۔


جواب

فرض نماز کےقعدہ اولی میں التحیات ایک مرتبہ مکمل کرلینے کے بعد فوراً تیسری رکعت کے  لیے  کھڑا ہونا ضروری ہے، کھڑے ہونے میں تاخیر کرنے سے،   خواہ  التحیات  دوبارہ  پڑھنے  کی وجہ  سے یا درود شریف پڑھنے کی وجہ سے  انفرادی نماز  میں سجدہ سہو لازم ہوتا ہے    ، لہذا قصداً ایسا کرنے کی  اجازت نہیں ہے،البتہ قعدہ اخیرہ میں التحیات مکرر پڑھنا یا درود شریف مکرر پڑھنا اگرچہ  سجدہ سہو کا سبب  نہیں ہے،  تاہم نماز کے مسنون طریقہ کے خلاف ہے، لہذا قعدہ اخیرہ میں بھی صرف ایک مرتبہ التحیات اور درود شریف پڑھنے کا معمول رکھا جائے، خواہ انفرادی نماز پڑھی جائے یا کسی امام کی اقتدا  میں نماز ادا کی جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَ لَا يَجِبُ السُّجُودُ إلَّا بِتَرْكِ وَاجِبٍ أَوْ تَأْخِيرِهِ أَوْ تَأْخِيرِ رُكْنٍ أَوْ تَقْدِيمِهِ أَوْ تَكْرَارِهِ أَوْ تَغْيِيرِ وَاجِبٍ بِأَنْ يَجْهَرَ فِيمَا يُخَافَتُ وَفِي الْحَقِيقَةِ وُجُوبُهُ بِشَيْءٍ وَاحِدٍ وَهُوَ تَرْكُ الْوَاجِبِ، كَذَا فِي الْكَافِي.

وَ لَايَجِبُ بِتَرْكِ التَّعَوُّذِ وَالْبَسْمَلَةِ فِي الْأُولَى وَالثَّنَاءِ وَتَكْبِيرَاتِ الِانْتِقَالَاتِ... (ثم واجبات الصلاة أنواع) ... (ومنها) التشهد... ولو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو وكذا لو زاد على التشهد الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في التبيين. و عليه الفتوى، كذا في المضمرات. و اختلفوا في قدر الزيادة، فقال بعضهم: يجب عليه سجود السهو بقوله: اللهم صل على محمد، و قال بعضهم: لايجب عليه حتى يقول: و على آل محمد، و الأول أصح، و لو كرره في القعدة الثانية فلا سهو عليه، كذا في التبيين."

(الْبَابُ الثَّانِي عَشَرَ فِي سُجُودِ السَّهْوِ، ١ / ١٢٦ - ١٢٧، ط: دار الفكر)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)  میں ہے: 

"(ولايصلى على النبي صلى الله عليه وسلم في القعدة الأولى في الأربع قبل الظهر والجمعة وبعدها) ولو صلى ناسياً فعليه السهو، وقيل: لا، شمني (ولايستفتح إذا قام إلى الثالثة منها)؛ لأنها لتأكدها أشبهت الفريضة (وفي البواقي من ذوات الأربع يصلي على النبي) صلى الله عليه وسلم (ويستفتح) ويتعوذ ولو نذراً؛ لأن كل شفع صلاة (وقيل:) لايأتي  في الكل وصححه في القنية".

( كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ٢ / ١٦، ط: دار الفكر)

 بدائع الصنائع  میں ہے: 

"وَ يَلْزَمُهُ فِي هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ الْقِرَاءَةُ كَمَا فِي الْأُولَيَيْنِ؛ وَلِأَنَّ كُلَّ شَفْعٍ مِنْ التَّطَوُّعِ صَلَاةٌ عَلَى حِدَةٍ، وَلِهَذَا قَالُوا: إنَّ الْمُتَنَفِّلَ إذَا قَامَ إلَى الثَّالِثِ لِقَصْدِ الْأَدَاءِ يَنْبَغِي أَنْ يَسْتَفْتِحَ فَيَقُولَ: سُبْحَانَك اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِك إلَخْ كَمَا يَسْتَفْتِحُ فِي الِابْتِدَاءِ؛ لِأَنَّ هَذَا بِنَاءُ الِافْتِتَاحِ، وَفِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ مِنْ النَّفْلِ صَلَاةٌ عَلَى حِدَةٍ لَكِنْ بِنَاءً عَلَى التَّحْرِيمَةِ الْأُولَى فَيَأْتِي بِالثَّنَاءِ الْمَسْنُونِ فِيهِ."

( كتاب الصلاة، فصل في صلاة التطوع، فصل في بيان مقدار ما يلزم منه بالشروع في صلاة التطوع، ١ / ٢٩٢، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں