بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قادیانیوں کا توحید سے متعلق عقیدہ


سوال

قادیانی کا توحید پر کیا عقیدہ ہے ؟

جواب

قادیانیوں  کی مشہور کتابوں میں ان  کے توحید سے متعلق درج ذیل عقائد موجود ہیں؛

1۔ مرزا قادیانی بمنزلہ خدا کی اولاد کے ہے ۔

2۔مرزا قادیانی خدا کی توحید و تفرید ہے۔

3۔ مرزا قادیانی کن فیکون کا مالک ہے۔

4۔ مرزا قادیانی خدا کا اعلی نام ہے۔

5۔مرزا قادیانی خدا سے ہے اور خدا مرزا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ بینات،  جلد نمبر :1،  صفحہ نمبر:198 ملاحظہ فرمائیں۔

خزائن میں ہے:

"انت منی بمنزلۃ توحیدي و تفریدي."

(ج:17، ص:382)

وفیہ ایضاً:

"انما امرك اذا اردت شيئا ان تقول له كن فيكون."

(ج:21، ص:124)

وفیہ ایضاً:

"انت مني بمنزلة ولدي."

(ج:22، ص:89)

وفیہ ایضاً:

"انت اسمي الاعلى."

(ج:17، ص:61)

وفیہ ایضاً:

"انت مني وانا منك."

(ج:18، ص:227)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508102341

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں