اگر کوئی قادیانی کو مسلمان مانتا ہو تو اس کے اسلام کا کیا حکم ہے؟
صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص قادیانیوں کے عقائد سے واقف ہو اس کے باوجود اس کو مسلمان سمجھتا ہے تو یہ شخص خود بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔
خیر الفتاوی میں ہے:
"اگر اس نے مرزائی کو مسلمان سمجھ کر جنازہ پڑھا ہے تو وہ اپنے ایمان و نکاح کی تجدید کرے ۔"
(متفرقات نکاح جلد ۴ ص:۵۹۳ ط:مکتبہ امدادیہ)
آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:
"سوال : کوئی شخص قادیانی گھرانے میں رشتہ یہ سمجھ کر کرتا ہے کہ وہ ہم سے بہتر مسلمان ہیں ، اسلام میں ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:جو شخص قادیانیوں کے عقائد سے واقف ہو ، اس کے باوجود ان کو مسلمان سمجھے ، تو ایسا شخص خود مرتد ہے کہ کفر کو اسلام سمجھتا ہے۔"
(قادیانی فتنہ جلد ۲ص:۱۰۱ ط:مکتبہ لدھیانوی)
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144405100739
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن