کسی قادیانی شخص کی کمپنی میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟
قادیانیوں/مرزائیوں کے ساتھ خریدوفروخت، تجارت، لین دین، سلام و کلام، ملنا جلنا، کھانا پینا، شادی و غمی میں شرکت، ان کی تجہیز و تکفین میں یا نماز جنازہ اور تدفین وغیرہ میں شرکت، تعزیت، عیادت، ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب شریعتِ اسلامیہ میں جائز نہیں، لہٰذا کسی بھی مسلمان کے لیے کسی قادیانی کی کمپنی میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہے۔
اکفارالملحدین میں ہے:
"وثانیها إجماع الأمة علی تکفیر من خالف الدین المعلوم بالضرورة."
(مجموعة رسائل الکاشمیری،ج:3،ص:81،ط:ادارة القرآن)
کفا یت المفتی میں ہے:
’’اگر دین کو فتنے سے محفوظ رکھناچاہتے ہو تو(قادیانیوں سے ) قطع تعلق کرلینا چاہیے، ان سے رشتہ ناتا کرنا، ان کے ساتھ خلط ملط رکھنا، جس کا دین اورعقائد پر اثر پڑے ناجائز ہے۔‘‘
(ج:1، ص:365،ط: دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406100780
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن