بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اولی میں تشہد کے بعد اللّٰھم ص تک پڑھ لیا


سوال

فرض نماز  کی امامت کراتے ہوئے قعدہ اولی میں اگر التحیات پڑھنے کے بعد " اللهم ص"  زبان پر آنے کے بعد فوراً کھڑا ہوجائے تو کیا سجدہ سہوہ   لازم آتا ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں آئے گا، البتہ اگر التحیات پڑھنے کے بعد " اللهم صل على محمّد" تک پڑھ لے گا تو سجدہ سہو لازم آئے گا۔ 

"ولو زاد في القعدة الأولى على التشهد وقال : اللهم صل على محمد يلزمه السهو."

(الفتاوى الخانية على هامش الهندية، كتاب الصلاة ، باب سجود السهو ، (1/121) ط: ماجدیة)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144207200063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں