بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ میں بیٹھنے کی ہیئت


سوال

تشہد میں پاؤں کے اوپر پاؤں رکھ کر بیٹھنا یا بائیں پاؤں پر بیٹھنا اور دایاں پاؤں باہر کے طرف بچھائے رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

تشہد (قعدہ) میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بایاں پاؤں بچھاکر اس پر بیٹھا جائے (اور اس کی انگلیاں حتی الامکان قبلہ رُخ کی جائیں) اور دایاں پاؤں کھڑا کرکے اس کی انگلیاں بھی قبلہ رُخ کی جائیں۔

بغیر عذر کے سوال میں مذکورہ صورت  اختیار کرنا مسنون طریقے کے  خلاف ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 508):

"(وبعد فراغه من سجدتي الركعة الثانية يفترش) الرجل (رجله اليسرى) فيجعلها بين أليتيه (ويجلس عليها وينصب رجله اليمنى ويوجه أصابعه) في المنصوبة (نحو القبلة) هو السنة في الفرض والنفل (ويضع يمناه على فخذه اليمنى ويسراه على اليسرى، ويبسط أصابعه) مفرجةً قليلاً (جاعلاً أطرافها عند ركبتيه) ولايأخذ الركبة هو الأصح؛ لتتوجه للقبلة".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):

" (قوله: والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں