بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا قعدہ اخیرہ میں شامل ہونے والے کو جماعت کا ثواب ملے گا؟


سوال

کوئی شخص با جماعت نماز کے دوران آخری تشہد میں شامل ہو تو کیا باجماعت نماز کا مکمل ثواب ملے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص قعدہ اخیرہ میں شریک ہوتا ہے تو اس کو جماعت کا ثواب تو مل جائے گا مگر اس شخص کی طرح ثواب نہیں ملے گا جو شروع سے امام کے ساتھ شریک ہو اوراسے امام کے ساتھ  تکبیر اولی  بھی  ملی ہو۔

البحر الرائق میں ہے:

"فظاهر كلامهم أن من أدرك الإمام في التشهد فقد أدرك فضلها."

(کتاب الصلوۃ , باب إدراک فریضة الصلوۃ جلد 2 ص: 82 ط: دارالکتاب الإسلامي)

وفیہ ایضا:

"وفي غاية البيان ‌أن ‌المسبوق يكون مدركا لثواب الجماعة لكن لا يكون ثوابه مثل ثواب من أدرك أول الصلاة مع الإمام لفوات التكبيرة الأولى."

(کتاب الصلوۃ , باب ادراک فریضة الصلوۃ جلد 2 ص: 82 ط: دارالکتاب الاسلامي)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411101641

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں