بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اخیرہ میں تشہد نہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟


سوال

 اگر کوئی شخص قعدہ اخیرہ میں تشہد ہی نہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟

جواب

قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا فرض ہے اور التحیات کا پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی شخص قعدہ اخیرہ میں بیٹھا، لیکن بھو ل کر  اس نے التحیات نہیں پڑھی اس پر سجدۂ سہو لازم ہوگا، اگر سجدہ سہو کرلے گا تو اس کی نماز ہو جائےگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):

" (والتشهدان) ويسجد للسهو بترك بعضه ككله، وكذا في كل قعدة في الأصح؛ إذ قد يتكرر عشراً.

 (قوله: والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة".  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں