بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کے لیے زمین خریدنا


سوال

 بزرگوں نے مسجد کے نام پر  جگہ کی ہو،مسجد کے علاوہ جو زمین ہےتو اس  مسجد کا امام  اس سے اپنی کھیتی باڑی کرےگا،کیا وہ جگہ قبرستان کے لیے خریدی جاسکتی ہے؟

جواب

امام جس زمین میں کھیتی باڑی کر رہا ہے ،اگر  وہ  اس کی اپنی ذاتی زمین ہے ،تو پھر اس سے خرید کر ،اور اگر اس کی ذاتی زمین نہیں ہے ،تو پھر جو اس کااصل  مالک ہے  اس سے خرید کر قبرستان بنایا جاسکتا ہے۔

لیکن اگر وہ زمین وقف ہے ،اور واقف نے اس کو امام کے لیے ہی وقف کیا تھا کہ وہ اس میں کھیتی باڑی کرے ،اس کےعلاوہ کسی اور کام  کے کرنے کی ممانعت تھی ،تو پھر اس کو خرید کر  قبرستان نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔

بدائع الصنائع  میں ہے:

"(ومنها) أن يكون مملوكا،لأن البيع تمليك فلا ينعقد فيما ليس بمملوك."

(كتاب البيوع، ج:5، ص:146، ط:دار الكتب العلمية)

البحر الرائق میں ہے:

"شرط ‌الواقف ‌كنص ‌الشارع فيجب اتباعه."

(كتاب الوقف، ج:5، ط:266، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں