بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کو مدرسہ بنانا


سوال

ایک شخص کی اپنی زمین ہے جو پہاڑی نما ہے، اس زمین کو قبرستان کے لیے وقف کرنے کا ارادہ کیا تھا اور اس میں ایک قبر بھی بنائی گئی ہے، مذکورہ زمین کا اندراج حکومت کے کھاتے میں قبرستان کی حیثیت سے نہیں کروایا گیا اور زمین کا قبضہ اور منافع ابھی تک مالک کے پاس ہیں اس زمین کے علاوہ قبرستان کے لئے اور بہت سی جگہیں موجود ہیں،جو لوگوں نے قبرستان کے لیے وقف کی ہیں ،چنانچہ اب یہ شخص اپنی زمین مدرسے کو دینا چاہتا ہے اور علاقے میں دینی تربیت گاہ کی اشد ضرورت  بھی ہے، اس کے علاوہ دوسری مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے ۔شرعی نقطہ نظر سے اس زمین پر مدرسہ بنانا جائز ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص نے اپنی زمین کو قبرستان کے لیے وقف کرنے کا ارادہ کیا ہے   زبانی طور پر وقف نہیں کیا   تو یہ وقف تام نہیں ہوا ،لہذا   اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔البتہ اگر مذکورہ شخص نے زبانی طور پر وقف کردیا ہو تو یہ  وقف تام ہوجائے گا۔اور اس صورت میں اس  وقف کو تبدیل کرنا جائز نہیں ہوگا۔اس صورت میں  علاقے میں کوئی دوسری مناسب جگہ تلاش کرکے  مدرسہ بنایاجائے۔

بدائع میں ہے:

"الوقف إخراج المال عن الملک علی وجه الصدقة، فلایصح بدون التسلیم کسائر التصرفات".

(بدائع الصنائع / کتاب الوقف ۵؍۳۲۸ )

رد المحتار میں ہے:

"(وركنه الألفاظ الخاصة ك) أرضي هذه (صدقة موقوفة مؤبدة على المساكين ونحوه) من الألفاظ كموقوفة لله تعالى أو على وجه الخير أو البر واكتفى أبو يوسف بلفظ موقوفة فقط۔"

 ( رد المحتار ط الحلبي : كتاب الوقف4/ 340)

فتاو ی شامي میں ہے:

"مطلب شروط الوقف على قولهما (قوله: ولا يتم الوقف إلخ) ‌شروع ‌في ‌شروطه على القول بلزومه كما أشار إليه الشارح بعد (قوله: لأن تسليم إلخ) وليشمل تسليمه إلى الموقوف عليهم كما في العزمية عن الخانية (قوله: ففي المسجد بالإفراز) أي والصلاة فيه وسيأتي وفي المقبرة بدفن واحد فصاعدا بإذنه وفي السقاية بشرب واحد۔"

(كتاب الوقف ط الحلبي4/ 348)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں