بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبروں پر بکریاں چرانا


سوال

کیا قبروں پر بکری  چرنے سے قبر کی بے حرمتی ہوتی ہے؟

جواب

اگر بکریاں از خود قبرستان میں قبروں پر چرتی ہوں تو  (بکریاں چوں کہ غیر ذوی العقول اور غیر مکلف  ہیں)  اس کو قبر کی بے حرمتی نہیں کہا جائے گا، لیکن اگر باقاعدہ بکریاں چرانے والا بکریوں کو قبروں پر چراتا ہو تو یہ  اس کی طرف سے بے حرمتی شمار ہو گی  اور  اس سے اجتناب کرنا ضروری ہو گا، نیز قبرستان کی گھاس وغیرہ عام طور پر وقف ہوتی ہےاور وقف اشیاء کو ذاتی استعمال میں لانا بھی درست نہیں، اس لیے بھی یہ فعل لازم الترک ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں