بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کی زمین کو خریدنا


سوال

ایک آدمی کا گھر قبرستان سے ملا ہوا ہے آنے جانے کا راستہ قبرستان میں سے  ہے اب یہ شخص آنے جانے کے راستے کی زمین خریدنا چاہتا ہے اس کا کیا حکم ہے دوسری بات یہ کہ اس زمین کو لیکر اپنی دوسری زمین دینا چاہتا ہے جو قبرستان کے دوسرے کنارے پر ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ قبرستان کے راستے  کی زمین کو خریدنایا اس کے بدلہ راستہ کے لیے دوسری زمین دینا  جائز نہیں ۔

 فتح القدیرمیں ہے:

"وعندهما: حبس العين على حكم ملك الله تعالى؛ فيزول ملك الواقف عنه إلى الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد؛ فيلزم، ولا يباع ولا يوهب ولا يورث."

(فتح القدير للكمال ابن الهمام: 6 / 203 کتاب الوقف، ط: دار الفکر)

فتاوی شامی میں ہے:

"شرط الواقف كنص الشارع، أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به."

(فتاوی شامي: کتاب الوقف، 4 / 433 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں