بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کے قریب رہائش اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے


سوال

ہمارا گھر قبرستان کے ساتھ ہے اور ہمارے کمرے کی کھڑکیاں بھی قبرستان کی طرف کھلتی ہیں،  کیا مغرب کے بعد وہ کھڑکیاں نہیں کھولنی چاہییں؟  اور کیا ہمارا گھر سیف ہے یا پھر یہاں رہنا مناسب نہیں؟  قبرستان میں ہماری فیملی کے لوگ دفن نہیں ہیں، مجھے اس بارے میں گائیڈ کردیں!

جواب

قبرستان کے قریب رہائش اختیار کرنے میں  اور مغرب کے بعد کھڑکیاں کھلی رکھنے میں شرعًا کوئی حرج  نہیں ہے۔ گھر میں حفاظت کے مسنون اعمال (سورۂ بقرہ  کی تلاوت اور منزل وغیرہ پڑھنے)  کا اہتمام کیجیے۔ اس کے باوجود اگر گھر میں کوئی بات واضح طور پر خلافِ معمول محسوس ہو تو کسی مستند و متبعِ شریعت عالم  سے براہِ راست ملاقات کرکے راہ نمائی لے لیجیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144310100549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں