بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کی دیوار یا جنگلے کے ارد گرد درخت لگانا


سوال

کیاقبرستان کے ارد گرد  (یعنی دیوار یا جنگلے کے   ارد گرد )درخت لگانا جائز ہے cypress ؟

جواب

قبر یا قبرستان  کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے ارد گرد دیوار یا  صنوبر  (cypress)وغیرہ کے درخت  لگانا جائز ہے۔البتہ قبر میں جس جگہ میت ہے  اس میت کے جسم کے محاذ  میں  نیچے سے اوپر تک قبر  کو پکا کرنا منع ہے۔

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

"(ويكره البناء عليه) ظاهر إطلاقه الكراهة أنها تحريمية، قال في غريب الخطابي: نهى عن تقصيص القبور وتكليلها. انتهى. التقصيص التجصيص والتكليل: بناء الكاسل، وهي القباب والصوامع التي تبنى على القبر ... وقد اعتاد أهل مصر وضع الأحجار حفظًا للقبور عن الإندارس والنبش ولا بأس به". (1/405)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں