بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبرستان کے لیے وقف شیڈ کی ضرورت نہ رہی ہو تو اسے کسی مسجد میں استعمال کرنا


سوال

قبرستان میں شیڈ(چھپر) کی ضرورت تھی تو   ایک حضرت نے لوگوں سے للہ رقم مانگ کر اس شیڈ (چھپر) کا کام کروایا کام مکمل ہونے کے بعد سرکار کی طرف سے کچھ امداد آئی،  اب اس امداد سے قبرستان میں نئی تعمیر کا کام شروع ہوا تو اس شیڈ کو جو لوگوں سے للہ رقم مانگ کر بنایا تھا، اس کو دوسری مسجد میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جس قبرستان کے لیے لوگوں سے چندہ کیا گیا، مذکورہ شیڈ (چھپر) کو اسی قبرستان کی نئی تعمیر میں استعمال کرنے کی صورت بنے تو اسی میں استعمال کیا جائے۔ البتہ اگر نئی تعمیر میں اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہو اور آئندہ بھی اس کی ضرورت کی امید نہ ہو تو چندہ دینے والے لوگوں کی اجازت سے اسے کسی دوسرےقبرستان  میں صرف کر سکتے ہیں۔ اور اگر چندہ دینے والوں کا علم نہ ہو تو اسے بیچ کر اس کی رقم اسی قبرستان کے لیے استعمال کی جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 366):

"أن قولهم شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم و الدلالة ."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212202006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں