بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر کچھ نمک برکت کے طور پر رکھنا اور کھانا


سوال

ہمارے علاقے میں ایک بزرگ عالمِ دین وفات پا گئے۔ لوگوں نے ان کے قبر پر نمک رکھا ہوا ہے، بعض لوگ آتے ہیں اور اس نمک سے برکت کے طور پر کچھ لیتے ہیں اور کھاتے ہیں۔ قبر پر کچھ نمک برکت کے طور پر رکھنا اور کھانا کس طرح ہے؟

جواب

مذکورہ عمل شریعت میں ثابت نہیں،  نیز اس میں رزق کی ناقدری بھی ہے، اس کو دین کا جزو  سمجھ کے کرنا بدعت ہے، اس کو فوری ترک کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں