بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر حقِ مہر ادا کردے تو کیا بیوی کو اس کے گھر کے کسی معاملے میں حق نہیں رہتا؟


سوال

حق مہر اگر  شوہر پورا ادا کردے تو کیا بیوی کا اس کے گھر پر کوئی حق نہیں رہتا  ؟بیوی گھر کے کسی معاملہ میں دخل اندازی نہیں کرسکتی ؟ مؤجل  ہو یا پورا ادا ہوجائے تب بھی یہ نہیں ہے کہ بیوی دخل اندازی نہیں کرسکتی ؟

 

جواب

واضح رہے کہ شادی کے بعد گھریلو معاملات میں   بیوی پر شوہر کی بات ماننا اور اس کی اطاعت کرنا واجب ہے ،چاہے شوہر نے حق مہر ادا کیا ہو یا نہیں  ،البتہ  شوہر  کو بھی چاہیے کہ بیوی کی رائے کا  خیال رکھے ،باہمی مشورہ سے معاملات کرے ،جس حد تک ممکن ہو باہمی اتفاق رائے سے معاملات کرنے کی کوشش کرے ،باقی  آپ  اگر کسی خاص  صورت کے بارے میں سوال کرنا چاہتی  ہیں تو وضاحت کے ساتھ لکھ کر بھیجیں ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں