بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبیلہ بنو سہم کا تعارف


سوال

بنو سہم کون ہیں؟

جواب

قبیلہ بنو سہم قریش کی ایک شاخ ہے،جو کہ  کعب بن لؤی کے بیٹے ہصیص کی اولاد میں سے ہے،اور یہ قبیلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑاتا تھا جن کی مذمت میں مختلف آیات بھی نازل ہوئیں،یہ اپنی کثرت پربہت ہی ناز کرتے تھےجس پر سورۃ التکاثر نازل ہوئی ،نیز زمانہ جاہلیت میں اس قبیلہ کے ایک آدمی نے بیت اللہ کے طواف کرنے والے ایک جن کو قتل کردیا تھا جس کی وجہ سے مکہ میں تاریکی چھا گئی  جس پر اس قبیلہ کا نام غیطلہ پڑ گیا،اور صحابہ میں سے عبداللہ بن حذافہ  رضی اللہ عنہ،عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ،ہشام بن عاص رضی اللہ عنہ ودیگر صحابہ کا تعلق بھی اسی قبیلہ بنو سہم سے تھا۔

المعارف میں ہے:

"وأما لؤي ، فإليه ينتهى عدد «قريش» وشرفها، وولده سبعة: كعب بن لؤي، وعامر بن لؤي، وسامة بن لؤي، وسعد بن لؤي، وخزيمة بن لؤي، والحارث ابن لؤي، وعوف بن لؤي،وأما «كعب بن لؤي» ، فولده: مرة، وهصيص، وعدى.فأما بنو هصيص» ، فمنهم: بنو سهم، وبنو جمح."

(انساب العرب،قریش،67،68/1،ط:الھیئۃ المصریہ)

آداب الشافعي ومناقبه میں ہے:

"بنو سهم بن عمرو بن هصيص بن كعب بن لؤي: ومن بني سهم: عبد الله بن حذافة، وعمرو بن العاص، وهشام بن العاص، وآل نبيه ومنبه ابني الحجاج بن عامر بن حذيفة بن سعد بن سهم، وآل أبي وداعة الحارث بن صبيرة بن سعيد بن سعد بن سهم، منهم: المطلب بن أبي وداعة، ومنهم: كثير بن كثير بن المطلب.ومن بني سهم: آل قيس بن عدي بن سعد بن سهم، فمنهم: عبد الله بن الزبعرى بن قيس الشاعر."

(قول الشافعی فی انساب قریش وبنی ہاشم،ص:203،ط:دارالکتب العلمیۃ)

تفسير البغوی میں ہے:

"وقال مقاتل والكلبي: نزلت في حيين من قريش؛ بني عبد مناف بن قصي، وبني سهم بن عمرو، كان بينهم تفاخر، السادة والأشراف أيهم أكثر عددا؟ فقال بنو عبد مناف: نحن أكثر سيدا وأعز عزيزا وأعظم نفرا وأكثر عددا، وقال بنو سهم مثل ذلك، فكثرهم بنو عبد مناف، ثم قالوا: نعد، موتانا، حتى زاروا القبور فعدوهم، فقالوا: هذا قبر فلان وهذا قبر فلان فكثرهم بنو سهم بثلاثة أبيات لأنهم كانوا في الجاهلية أكثر عددا، فأنزل الله هذه الآية."

(سورۃ التکاثر،515/8،ط:دار طیبۃ للنشر والتوزیع)

نهاية الأرب في معرفة أنساب العرب میں ہے:

"بنو سهم - بطن من هصص من قريش من العدناينة، وهم بنو عمرو بن هصص، وهصص يأتي نسبه عند ذكره في حرف الهاء، كان له من الولد سعد وسعيد، فمن بني سعيد بن سهم قيس بن عدي كانت عنده العطية من بني شنوف من بني كنانة وبها يعرفون فولدت له الحارث بن قيس وهو من المستهزئين برسول الله صلى الله عليه وسلم وفيه انزلت " أرأيت من اتخذ إلهه هواه ". ومنهم عبد الله بن الزبعري الشاعر، ومن بني سعيد بن سهم عمرو بن العاص بن وائل بن هشام بن سعيد بن سهم، فتح مصر وتأمر عليها ومات بها، وكانت خطة بني سهم بالفسطاط حول المسجد الجامع."

(السین مع الھاء،ص:298،ط:دارالکتاب اللبنانین)

الموسوعة في صحيح السيرة النبوية  ميں هے:

"والغياطل: ‌بنو ‌سهم، لأن أمهم الغيطلة، وقيل: إن بني سهم سموا بالغياطيل، لأن رجلًا منهم قتل جانا، طاف بالبيت سبعًا، ثم خرج من المسجد فقتله، فأظلمت مكة، حتى فزعوا من شدة الظلمة الشديدة."

(‌‌قريش تعرض عمارة بن الوليد على أبي طالب،ص:284،ط:مطابع الصفا)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404101404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں