بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 ذو القعدة 1445ھ 29 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر جہرا تلاوت کرنا


سوال

قبر پر ایصال ثواب کی غرض سے جب جائیں تو اونچی اواز سے تلاوت کرنا ضروری ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایصالِ ثواب کی غرض سے قبر پر بلند آواز یا آہستہ آواز ہر طرح سے تلاوتِ قرآن کرنا درست ہے، بلند آواز سے کرنا ضروری نہیں ہے۔( تلاوت اللہ تعالیٰ کو سنائی  جاتی ہے، اور وہ آہستہ اور بلند دونوں آواز کی تلاوت کو سنتے ہیں )

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"قراءة القرآن عند القبور عند محمد رحمه الله تعالى لا تكره ومشايخنا رحمهم الله تعالى أخذوا بقوله وهل ينتفع والمختار أنه ينتفع، هكذا في المضمرات."

(كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل السادس، ج: 1، ص: 166، ط: دار الفكر، بيروت)

البحر الرائق میں ہے:

"وفي النوازل: قراءة القرآن عند المقابر إذا أخفاها لا يكره ‌وإن ‌جهر ‌بها ‌يكره والشيخ محمد بن إبراهيم قال لا بأس أن يقرأ سورة الملك على المقابر سواء أخفاها أو جهر بها أما غيرها فلا يقرؤها لورود الآثار بسورة الملك وعن أبي بكر بن أبي سعيد يستحب زيارة القبر وقراءة سورة الإخلاص سبع مرات فإن كان الميت غير مغفور له غفر له وإن كان مغفورا له غفر لهذا القارئ ووهبت ذنوبه للميت."

(كتاب الكراهية، فصل في البيع، ج: 8، ص: 235، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وأما ‌رفع ‌الصوت بالذكر فجائز كما في الأذان والخطبة والجمعة والحج اهـ وقد حرر المسألة في الخيرية وحمل ما في فتاوى القاضي على الجهر المضر وقال: إن هناك أحاديث اقتضت طلب الجهر، وأحاديث طلب الإسرار والجمع بينهما بأن ذلك يختلف باختلاف الأشخاص والأحوال، فالإسرار أفضل حيث خيف الرياء أو تأذي المصلين أو النيام والجهر أفضل حيث خلا مما ذكر، لأنه أكثر عملا ولتعدي فائدته إلى السامعين، ويوقظ قلب الذاكر فيجمع همه إلى الفكر، ويصرف سمعه إليه، ويطرد النوم ويزيد النشاط."

(کتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، ج: 6، ص: 398، ط: ايج ايم سعيد)

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

سوال: ’’قبر پر تلاوت بلند آواز سے پڑھنی چاہیے یا آہستہ سے؟ اور بزرگوں کے مزاروں پر کثرت سے قرآن خوانی بلند آواز سے ہوتی ہے، کیا حکم ہے؟‘‘

جواب: ’’دونوں طرح درست ہے، بشرط یہ کہ کوئی عارض نہ ہو۔‘‘

(کتاب الجنائز، فصل فی التلاوۃ عند القبر، ج: 9، ص: 259، ط: ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں