بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر اذان دینے کا کفارہ


سوال

مردے کی تدفین کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر اذان دے دی،  اس مسئلے کا  مجھے واضح علم نہیں تھا، لیکن پھر آپ کی ویب سائٹ سے مجھے علم ہوا؛  لہٰذا یہ بتادیں مجھے اس کا کفارہ کیا ادا کرنا ہوگا؟

جواب

اگر آپ کو  اس بات کا علم نہیں تھا کہ تدفین کے بعد قبر پر اذان نہیں دینی چاہیے اور آپ نے اذان دے  دی تو اس کا شریعت میں کوئی کفارہ متعین نہیں ہے،  بس اس پر توبہ اور استغفار کیا جائے اور آئندہ اس عمل سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں