بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر پتھر کی سلیں رکھنا


سوال

قبر پر پٹلے کس طرف سے لگانا چاہئے؟

جواب

قبر پر پٹلے لگانے سے مراد  اگر  کچی اینٹیں یا پتھر کی سلیں ہیں جو قبر کو ڈھانپنے کے لیے مٹی ڈالنے سے پہلے رکھی جاتی ہیں ،تو ان کا رکھنا جائز ہے ،باقی یہ کس طرف سے  رکھی جائیں تو اس متعلق کوئی صراحت  نہیں مل سکی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويسوى ‌اللبن والقصب لا الآجر) المطبوخ والخشب لو حوله، أما فوقه فلا يكره ابن مالك."

 (‌‌کتاب الصلاۃ ،باب صلاة الجنازة،2/ 236،ط:سعید)

وفيه أيضا:

"ويستحب حثيه من قبل رأسه ثلاثا."

(باب صلاۃ الجنازۃ،2/ 236،ط:سعید)

فقط والله أعلم

ملاحظہ: جواب شافی نہ ہو تو سوال وضاحت سے دوبارہ ارسال فرما دیں۔


فتوی نمبر : 144503101648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں