بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر کے پختہ کنارے پر بیٹھنے کا حکم


سوال

 قبرستان میں پکی قبروں کہ اردگرد جو ڈبہ ہوتی ہے اس پر بیٹھنا کیسا ہے جائز ہے یا نہیں؟  کیوں کہ  یہ ڈبہ اصل قبر سے تجاوز کی صورت میں بنی ہوتی ہے۔

 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں  قبر اور اس کے ارد گرد قبر کی حفاظت کے لیے ایک بالشت کے بقدر بلاک سے جو چنائی کی جاتی ہے اس  پربیٹھنااور ٹیک لگانا مکروہ ہے؛ کیوں کہ یہ جگہ بھی قبر کا حصہ ہوتی ہے ۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في الفتح: ويكره الجلوس على القبر، و وطؤه."

(مطلب في زيارة القبور، ج:2، ص:245، ط:ايج ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405100170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں