بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر کھودنے کے دوران جنازہ آجائے


سوال

اگر کوئی شخص قبر کی کھدائی   کررہا ہو  اور ساتھ جنازہ آ جائے تو  کیا وہ شخص جنازہ پڑھ سکتا ہے؟ یا اسے دوبارہ غسل کر کے جنازہ پڑھنا ہوگا؟ 

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ شخص قبر کھودنے میں مشغول تھا اس دوران کوئی جنازہ آجائے  اور جنازہ کی نماز پڑھی جارہی ہو تو اگر یہ باوضو ہے تو   جنازہ پڑھ سکتا ہے، قبر کھودنے کے بعد غسل کرنا کوئی ضروری نہیں۔ اور اگر اس شخص کا وضو نہیں ہے، اور وضو کے لیے جانے کی صورت میں نمازِ جنازہ نکلنے کا اندیشہ ہو تو وہیں تیمم کرکے نمازِ جنازہ میں شامل ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں