بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر کا عذاب اور نیند کی حالت


سوال

کیا عذاب قبر نیند کی حالت میں ہے؟

جواب

قبر کا عذاب نیند کی حالت  میں نہیں ہوتا بلکہ نیند کی حالت کو قبر کا عذاب سمجھنے کے لیے  مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ بعض لوگوں کو قبر کے عذاب کے حق ہونے میں یہ اشکال ہوتا ہے کہ جب مردہ پر ہم خوشی یا تکلیف کے اثرات نہیں دیکھتے تو ہم قبر کے عذاب یا انعام کو کیسے حق مان لیں؟ 

اس اشکال کو دور کرنے کے لیے نیند کی حالت کی مثال دیکر وضاحت کی جاتی ہے کہ مردہ ہمارے درمیان رہتے ہوئے بھی دوسرے عالم میں ایسے ہی ہے، جیسے سونے والا ہمارے درمیان میں ہوتے ہوئے بھی دوسرے عالم میں ہوتاہے، اورجس طرح وہ بہت سی اچھی اور بری باتیں محسوس کرتا اور اٹھتا، بھاگتا، کھاتاپیتاہے اوراس کی ان حرکات کو قریب  بیٹھے ہوئے لوگ محسو س نہیں کرپاتے، اسی طرح عالمِ برزخ میں گزرنے والے حالات کاعلم مردہ، تومحسوس کرتاہے؛ مگر اِس عالم دنیا کے لوگ محسوس نہیں کرتے۔ 

اس سلسلہ میں مزید تفصیل جاننے کے لیے مولانا سرفراز خان صفدر صاحب رحمہ اللہ کی کتا ب "تسکین الصدور فی احوال الموتی فی البرزخ والقبور " کا مطالعہ کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100638

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں