بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر بیٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

اگر پرانی قبریں بیٹھ جائیں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسی قبر کھول کر اسے دوبارہ  تعمیر کرنے کی اجازت نہیں، البتہ اسی پر مٹی ڈال کر اسے برابر کردیا جائے، نیز اگر مردہ بالکل فنا ہو چکا ہو تو ایسی قبر میں دوسری تدفین بھی کرسکتے ہیں،  تاہم اگر قبر سے بوسیدہ ہڈیاں برآمد ہوں تو  انہیں  قبرستان  میں  ہی کسی جگہ گڑھا کھود کر  دفنا  دیا  جائے۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

قبر بیٹھ جائے تو درستی کا کیا حکم ہے؟

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں