کیا حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قبر حطیم کے اندر ہے؟
شارحینِ احادیث کی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کی قبر میزاب کے نیچے موجود ہے، اسی طرح حجرِ اسود اور چاہِ زمزم کے درمیان ستر انبیاء مدفون ہیں۔
ملاعلی قاریؒ المرقاۃ میں لکھتے ہیں:
"وذكر غيره أن صورة قبر إسماعيل - عليه السلام - في الحجر تحت الميزاب، وأن في الحطيم بين الحجر الأسود وزمزم قبر سبعين نبيا"۔
(باب المساجد ومواضع الصلاۃ، ج:2،ص؛601،ط:دارالفکر بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505101341
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن