بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قاعدہ اور حفظ پڑھانے والا افضل ہے یا درس نظامی پڑھانے والا؟


سوال

قاری یعنی قاعدہ ناظرہ حفظ پڑھانے والا افضل ہے یا پھر درس نظامی کی کوئی سی بھی کتاب صرف نحو بخاری شریف تمام کتب کے پڑھانے والا افضل ہے؟ مفصل مدلل اور متفقہ رائے بتاکر مشکور فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی عمل میں افضلیت(ثواب کادار مدار) عمل کرنے  والے کے اخلاص پر مبنی ہے ،جس میں جتنا اخلاص  ہوگا وہ اتنا ہی افضل ہوگا،لیکن قرآن کریم اوراس کے متعلقہ علوم پڑھانے والا  حدیث کی رو سے افضل  ہے،  بشرطیکہ یہ عمل اخلاص اور لِلّٰہیت کے ساتھ انجام دیتاہو۔

حدیثِ  مبارک   میں ہے:

"خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَه.

تم میں سے بہتر وہ ہے، جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔"

(بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خَیْرُکُمْ مَنْ ۔۔ 3/410، حدیث5028)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں