بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اخیرہ میں درود اور دعاؤں میں تکرار سے سجدہ سہو کا حکم


سوال

کیا فرض نماز میں قعدۂ  اخیرہ کے اندر جان کر یا خطا  سے درودِ  ابراھیمی یا دعا ماثورہ   کے تکرار  سے سجدہ سہو لازم آتا ہے؟

جواب

 نماز کے  آخری قعدہ میں  درود شریف  یا دعاءِ  ماثورہ کے تکرار سے  سجدۂ  سہو واجب نہیں ہوتا، اس  لیے کہ یہ دعاء و ثناء کا موقع ہے، خواہ اس میں کتنا ہی طول ہو۔

الفتاوى الهندية (1/ 127):

"و لو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو وكذا لو زاد على التشهد الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في التبيين. و عليه الفتوى، كذا في المضمرات ... و لو كرره في القعدة الثانية فلا سهو عليه، كذا في التبيين."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں