بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پرانی قبر کو ختم کرنا


سوال

ہمارے گھر میں ایک قبر ہے، اس قبر کو ختم کیا جا سکتا ہے؟

جواب

اگر میت کی تدفین کو اتنا وقت گزرگیا ہو کہ اس کے بوسیدہ ہوجانے کا غالب گمان ہو  اور قبر وقف  جگہ  میں بھی نہ ہوتو ایسی صورت میں اس قبر کو ختم  کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر قبر   کچھ ہڈیاں  نکل آئیں تو انہیں احترام سے ایک طرف دبا دیا  جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 233):

"و قال الزيلعي: و لو بلي الميت و صار تراباً جاز دفن غيره في قبره و زرعه و البناء عليه اهـ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں