ایک کمیونٹی کا قبرستان مکمل بھر چکا ہے اور وہاں زبردستی تدفین کی جاتی ہے جب کہ کمیونٹی کے پاس نئی جگہ موجود ہے، کمیونٹی کے ذمہ داران پرانے قبرستان کو تدفین کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہو گا؟
صورتِ مسئولہ میں جب متبادل جگہ دست یاب ہے تو نئی جگہ میں تدفین کا آغاز کردیا جائے۔پرانے قبرستان کو بند کرنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201817
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن