بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پب جی لائٹ گیم کھیلنے کا حکم


سوال

pubg گیم پر جو فتویٰ ہے، کیا یہ pubg lite گیم پر بھی ہے ،کیوں کہ اس گیم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے کہ خانہ کعبہ پر فائرنگ کرنا یا بت کو سجدہ کرنا وغیرہ ،کیا یہ گیم بھی حرام اور اس سے بھی بندہ کفر تک پہنچتا ہے اور اس سے بھی بندے پر بیوی طلاق ہو جاتی ہے؟

جواب

پب جی گیم  اور  دیگر تمام ویڈیو گیمز چوں کہ شرعی مفاسد سے خالی نہیں ؛ لہذا یہ  گیمز کھیلنا جائز نہیں۔ باقی کفر لازم آنے اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں رشتہ ازدواج ختم ہونے کا تعلق اسی صورت سے ہوگا جب گیم میں کوئی شرکیہ عمل کیا جائے یا شرکیہ جملہ کہا جائے یا اسے قبول کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

بتوں کے سامنے جھکنے والا مشن ختم کرنے کے بعد پب جی کا حکم

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں