بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پب جی کھیلنے کا حکم


سوال

آپ نے پب جی پر فتوی لگایا ہے ۔میں پب جی کھیلتا ہوں تو کیا آپ  مجھے بتا سکتے ہیں کے صرف پب جی میں  بتوں سے مدد حاصل کرنا گناہ ہے یا کوئی اور ایسی وجہ بھی ہے جس سے  ہم گناہ گار ہو رہے ہوں؛ کیوں کہ پب جی میں ایک میپ ہے، جس کا نام ٹی ڈی ایم (TDM) ہے،  اس میں ہم کسی سے مدد حاصل نہیں لے سکتے تو  کیا ٹی ڈی ایم کھیلنا بھی گناہ ہے  جب کہ اس میں کسی سے مدد نہیں لے رہے؟

جواب

واضح رہے کہ  تصویر دیکھنا، موسیقی   سننا اور ایسے کھیل کھیلنا جو ان چیزوں پر مشتمل ہوں، ناجائز اور حرام  ہیں۔ پب جی اور اس طرح کی تمام ویڈیو گیمز  کا کھیلنا  ان گناہوں (جان دار کی تصویر، موسیقی وغیرہ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام اور نا جائز ہے؛  لہذا پب جی میں اگرچہ بت کی پوجا کرنے والا میپ نہ کھیلا جائے،  تب  بھی اس گیم کا کھیلنا مذکورہ خرابیوں کی وجہ سے حرام اور ناجائز  ہی رہے گا۔

تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل فتوی ملاحظہ فرمائیں:

پب جی گیم کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں